علاقہ کے معنی
علاقہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عِلا + قَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٦٩ء کو "آخرگشت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آویزش دل","دبہ قلمرو","ربط ضبط","ساتھ لگا ہونا","نوکری کا تعلق","وہ رقبہ جو کسی افسر کے زیر انتظام ہو"]
علق عِلاقَہ
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : عِلاقے[عِلا + قے]
- جمع : عِلاقے[عِلا + قے]
- جمع غیر ندائی : عِلاقوں[عِلا + قوں (و مجہول)]
علاقہ کے معنی
"اب دنیا سے تمام علاقے منقطع ہو چکے تھے۔" (١٩٤٥ء، غبار خاطر، ٣٠)
"طوطی نامہ تو متعدد داستانوں اور حکایتوں کا مجموعہ ہے اسے تمثیل سے کیا علاقہ۔" (١٩٨٨ء، نگار (سالنامہ)، کراچی، ١٢١)
یہ تیرے میرے چراغوں کی ضد جہاں سے چلی وہیں کہیں سے علاقہ ہوا کا لگتا ہے (١٩٨٣ء، مہر دونیم، ١٧٣)
"ایک ایسے علاقے میں جہاں لوگ ایک لسانی وحدت ہوں وہاں ترجمے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا۔" (١٩٨٤ء، ترجمہ: روایت اور فن، ٢٠)
"مہاجن اٹھ کھڑے ہوئے اور علاقہ پر روپیہ قرض دے دیا۔" (١٩٢٤ء، خونی راز، ٥)
"ان کے تحت میں پندرہ بیس روپیے معشاہرے کے علاقے ہیں۔" (١٨٦٤ء، خطوط غالب، ٢٢٠)
"کہیں مدرسے کے علاقے میں نوکر ہیں۔" (١٨٦٤ء، خطوط غالب، ١٧٢)
"عرض کیا میرا بھتیجہ چھوٹا ہے وہ میرے علاقے میں ہے اس کے مال سے مجھ کو کیا حلال ہے۔" (١٨٦٠ء، فیض الکریم، ٤٣٦)
"شکل ٣ ایک مربعی علاقے کو ظاہر کرتی ہے۔" (١٩٨٨ء، ریاضی چوتھی جماعت کے لیے، ١١٥)
"جسم پانچ علاقوں میں منقسم ہوتا ہے۔" (١٩٨٤ء، معیاری حیوانیات، ١٩٥:٢)
علاقہ کے مترادف
خطہ, ریجن, ڈسٹرکٹ, ذیل, لگاؤ, نسبت, واسطہ
احاطہ, پرگنہ, تعلق, تعلقہ, جائیداد, جاگیر, حکومت, ریاست, زمینداری, سروکار, شملہ, صوبہ, طرہ, عَلَقَ, عملداری, قلمرو, لگاؤ, نسبت, وابستگی, واسطہ
علاقہ کے جملے اور مرکبات
علاقہ دار
علاقہ english meaning
attachmentconnectiondependencerelationaffinity; concerninterest; part; referencebearing (to)relevancy; commerce (with)intercoursecorrespondencecommunication; a dependencya provincedivision (of territory)districtparish; a tenureholding; an estatea manor; a jurisdiction; a businessconcern; an officepost.
شاعری
- بے غمی ترک علائق ہے سنا اظفریا
جس کو دنیا سے علاقہ نہیں غمناک نہیں - ٹھاکر کی زبرستی نہ رہی دہقان کی وہ پستی نہ ری
سرکار کی بھی مرضی تھی یہی‘ گاندھی نے علاقہ خام کیا - خدا رکھے علاقہ تھا کبھی بلبل کے غم سے بھی
خبر اب دل کو کیا دل کی‘ تعلق سے کیا دل کو - بادشاہ حسن نے خلعت دیا ہے حسن کا
یہ علاقہ ہے ہمارے نام پر سرکار ہے - سب ہوں در یکتاں نہ علاقہ ہو کسی سے
نذر ان کی یہ ہونگے جنھیں رشتہ ہے نبی سے - گردن بلند کرتے ہی ضربت اٹھا گئے
خنجر رکھے ہے اسکا علاقہ گلوکے ساتھ
محاورات
- علاقہ اٹھ جانا
- علاقہ رکھنا
- علاقہ زیر ہونا
- علاقہ قطع ہونا
- علاقہ نام لکھ دینا