علامت اضافت کے معنی
علامت اضافت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عَلا + مَتے + اِضا + فَت }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |علامت| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے اسم |اضافت| لگانے سے مرکب |علامتِ اضافت| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٢ء کو "عطر مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
علامت اضافت کے معنی
١ - [ قواعد ] کا، کی، کے ، را، رے، ری اور نے، نی وغیرہ جو حالت اضافی کے لیے استعمال ہوتے ہیں نیز زیر (..ِ..) جو فارسی تراکیب میں مستعمل ہے۔
"یہاں بھی پالکی کے بعد علامت اضافت یعنی (کے) مقدر ہے۔" (١٨٧٢ء، عطر مجموعہ، ١٧٧:١)