علامت پسندی کے معنی

علامت پسندی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَلا + مَت + پَسَن + دی }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |علامت| کے بعد فارسی سے ماخوذ اسم |پسند| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |پسندی| لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٢ء کو "نفسیاتی تنقیدی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

علامت پسندی کے معنی

١ - شاعری اور مصوّری کی وہ روش یا طرز جس میں اشیا اور خیالات کو اصل رنگ میں پیش کرنے کے بجائے اشارات اور نشانات سے کام لیا جاتا ہے۔ (انگریزی: Symbolism)۔

"آج جدید افسانے میں علامت پسندی ایک باقاعدہ رجحان کی صورت اختیار کر چکی ہے۔" (١٩٨٢ء، نفسیاتی تنقید، ٢٥٠)