علم ادیان کے معنی

علم ادیان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عِل + مے + اَد + یان }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |علم| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے اسم |دین| کی جمع |ادیان| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٢٨ء کو "مرقع لیلٰی مجنوں" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

علم ادیان کے معنی

١ - دینی باتوں کا علم، دینیات، وہ علم جس میں مذاہبِ عالم کی تدوین، تاریخ اور ارتقا سے بحث کی جائے۔

 عل ادیان سے پہلے اسے کیجیے آگاہ کہ مسلمانوں پہ واجب ہے یہ بلکہ اوجب (١٩٢٨ء، مرقع لیلٰی، مجنوں، ٢٩)