علم صحت الابدان کے معنی

علم صحت الابدان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عِل + مے + صَح (فتحہ مجہول ص) + حَتُل (ا غیر ملفوظ) + اَب + دان }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |علم| کے ساتھ عربی ہی سے اسم |صحت| کے بعد |ال| بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی ہی سے اسم |بدن| کی جمع ابدان| لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٥٩ء کو "برنی (سید حسن)، مقالات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

علم صحت الابدان کے معنی

١ - حفظان صحت کا علم، بدن کو درست رکھنے کا علم، اُصول حفظان صحت۔

"علم صحت الابدان، جس سے تندرست رہنا سیکھتے ہیں۔" (١٩٥٩ء، برنی (سید حسن)، مقالات، ٥٥)