علی اللہ کے معنی
علی اللہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عَلَل (ی، ا، ل غیر ملفوظ) + لاہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق حرف جار |علٰی| کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم |اللہ| لگانے سے مرکب |علٰی اللہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٩٩ء کو "مثنوی نان و نمک" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم مجرد ( مذکر - واحد )
علی اللہ کے معنی
١ - توکلت علٰی اللہ کا مخفف، اللہ پر بھروسہ، اللہ پر توکل۔
جب سنی اخوند نے لُر کی صدا تب کہا اس کی علی اللہ اے گدا (١٨٩٩ء، مثنوی نان و نمک، ٥٩)