عمر کے معنی
عمر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عُمْر }{ عُمَر }زندگی، مدت، سن
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٠٣ء کو "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, iعربی زبان سے مشتق اسم عَلَم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "تحفۃ النصائح" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["زندہ رہنا","سن و سال"],
عمر عُمْر
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم علم ( مذکر - واحد ), اسم
اقسام اسم
- جمع : عُمْریں[عُم + ریں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : عُمْروں[عُم + روں (و مجہول)]
- لڑکا
عمر کے معنی
"انہوں نے یہ تکلیف ساری عمر چھپائے رکھی۔" (١٩٨٧ء، آجاؤ افریقہ، ١٩٣)
"اور انہیں کچھ نہیں تو مربے اور اچار لے آتے، اچاروں کی عمریں بتاتے۔" (١٩٦٩ء، جنگ، کراچی، ٢٣، ستمبر، ١٢)
"ہماری عمر میں ایسی بات کبھی نہیں ہوئی۔" (١٩٢٩ء، نوراللغات، ٥٢٢:٢)
"حضرت عمرؓ نے پوچھا . کیوں کیا بات ہے?۔" (١٩٨٥ء، رشنی، ٧٨)
عمر کے مترادف
زندگی, سال, سن, عصر, جنم, مدت
اوستھا, حیات, زمانہ, زندگانی, زندگی, زیست, عرصہ, عَمَرَ, مدت
عمر کے جملے اور مرکبات
عمر عزیز, عمر طبعی, عمر رواں, عمر رفتہ, عمر رسیدہ, عمر دوام, عمر دراز, عمر خضر, عمر جاوداں, عمر بھر, عمر ابد, عمرپٹا, عمرگریزاں
عمر english meaning
life; life-timeperiod of life; agethe name of the second Khalifa or successor of Muhammad; a proper name.agelifelife timelifetimelife-timeúmúr (col.ú|mar)umer
شاعری
- دل ہی کے غم میں گزری اپنی تو عمر ساری
بیمار عاشقی یہ کس دن بھلا رہے گا - تمام عمر گئی اُس پہ ہاتھ رکھتے ہمیں
وہ درد ناک علی الرغم بیقرار رہا - اگرچہ عمر کے دس دن یہ لب رہے خاموش
سخن رہیگا سدا میری کم زبانی کا - تمام عمر رہیں خاکِ زیر پا اُس کے
جو زور کچھ چلے ہم عجز دستگاہوں کا - مرے سلیقے سے میری نبھی محبت میں
تمام عمر میں ناکامیوں سے کام لیا - پھر بعد میرے آج تلک سر نہیں بکا
اک عمر سے کساد ہے بازار عشق کا - مشکل ہے عمر کاٹنی تلوار کے تلے
سر میں خیال گو کہ رکھیں یار عشق کا - کوتاہ تھا فسانہ جو مرجاتے ہم شتاب
جی پر وبال سب ہے یہ عمر دراز کا - دل سے مرے لگا نہ ترا دل ہزار حیف
یہ شیشہ ایک عمر سے مشتاق سنگ تھا - غفلت ہے اپنی عمر سے تم کو ہزار حیف
یہ کارواں جاتے ہیں تم مستِ خواب ہو
محاورات
- آپ کی عمر کا دامن قیامت کے دامن سے بندھے
- اپنی عمر سے مرنا
- اسی برس کا جھڈو (- برس کی عمر) نام میاں معصوم
- اسی برس کی عمر اور نام میاں معصوم
- اسی برس کی عمر نام میاں معصوم
- اللہ اللہ کی برکت بڑی، میرے میاں بیٹے کی عمر بڑی
- ایک عمر مرتا رہا پر ٹھور کا ٹھور
- بھاگوان تو جگت ماں واسا کوئی نہ ہو۔ جو کوئسی راجہ تیاؤں میں سگر عمر دے کھو
- پیمانہ عمر بھر جانا۔ بھرنا یا لبریز ہونا
- پیمانہ عمر کا بھر دینا