کیمیائی عمل
{ کی + مِیا + ای + عَمَل }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |کِیمِیائی| کے بعد اسی زبان سے ماخوذ اسم |عمل| لانے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٥ء کو "حیاتیات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
کیمیائی عمل کے معنی
١ - [ کیمیا ] دو یا زیادہ عناصر کے ملاپ سے پیدا ہونے والا اثر؛ مختلف مادی اجزا کے مخصوص حالات کے زیر اثر پیدا ہونے والے اثرات۔
"رطوبات میں خامرے (Enzymes) ہوتے ہیں جوکہ کیمیائی عمل میں مدد دیتے ہیں۔" (١٩٨٥ء، حیاتیات، ٥٣)