عمر جاوداں کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word umr-e-jaawidaan meanings and details

عمر جاوداں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عُم + رے + جا + وِ داں }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عمر| کے آخر پر کسرۂ صفت لگانے کے بعد فارسی سے ماخوذ اسم صفت |جاویداں| کی تخفیف |جاوِداں| لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )

عمر جاوداں کے معنی

١ - ہمیشہ رہنے والی زندگی، کبھی نہ ختم ہونے والی عمر۔

"اللہ نے انسان کو بڑی مختصر عمر عطا کی ہے، اگر خدا اسے عمر جاوداں عطا کرتا تو انسان اس سے بھی زیادہ ذوق و شوق کا مظاہرہ کرتا۔" (١٩٨٣ء، تنقیدی اور تحقیقی جائزے، ١٦٢)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!