عمل انتقال کے معنی
عمل انتقال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عَمَلے + اِن + تِقال (کسرہ مجہول ت) }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عمل| کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی ہی سے اسم |انتقال| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٢٤ء کو "جغرافیہ عالم" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
عمل انتقال کے معنی
١ - کسی کیفیت یا اثر کا ایک دوسرے میں منتقل ہونا، تبدیلی کا عمل، تبادلے کا طریقہ۔
"تمام سیالات عمل انتقال کے ذریعے حرارت قبول کرتے ہیں۔" (١٩٢٤ء، جغراِفیۂ عالم (ترجمہ)، ٥١:٢)