عمل تولید کے معنی

عمل تولید کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَمَلے + تَو (و لین) + لِید }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عمل| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے اسم |تولید| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٦٧ء کو "بنیادی خرد حیاتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

عمل تولید کے معنی

١ - پیدائش کا عمل؛ جنم دینے کا عمل۔

"نخز سمیہ اپنے ماحول کے نامیاتی مرکبات سے کیمیائی مادے حاصل کرکے عمل تولید کو جاری رکھتا تھا۔" (١٩٦٧ء، بنیادی خرد حیاتیات، ١٣٣)