عمل جراحی کے معنی

عمل جراحی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَمَلے + جَرا + را + حی }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عمل| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم |جراح| کے بعد |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |جراحی| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٧ء کو "رسالہ تاثیر الانظار" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

عمل جراحی کے معنی

١ - چیر پھاڑ کا عمل۔

"کچھ عمر کا تقاضا اور کچھ متواتر بیماری کی کھکھیڑ اس پر یہ عمل جراحی بہت کمزور ہو گئے۔" (١٩٧٤ء، وہ صورتیں الٰہی، ١٣٠)