لباس فاخرہ کے معنی

لباس فاخرہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لِبا + سے + فا + خِرَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے سے ماخوذ اسم |لباس| کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی اسم |فاخر| کے آخر پر |ہ| بطور لاحقۂ تانیث لگا کر مرکب توصیفی |لباس فاخرہ| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٠ء کو "فسانۂ دلفریب" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

لباس فاخرہ کے معنی

١ - قابل افتخار لباس، قیمتی کپڑے۔

"یہ سب لباس فاخرہ میں میلی بھیڑیں ہیں الہ العالمین ان کی خطا سے در گزر کرنا۔" (١٩٨٣ء، سرو ساماں، ٤٦٣)