عنان کے معنی
عنان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عِنان }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک طرف مڑنا","باگ ڈور","مرکبات میں جیسے خوش عنان"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
عنان کے معنی
"صحافت کے سرکش گھوڑے کو قابو میں رکھنے کے لیے دہری عنان کی ضرورت ہے۔" (١٩٨٥ء، مولانا ظفر علی خاں بحیثیت صحافی، ١١)
عنان کے مترادف
راس
باگ, راس, زمام, عَنَّ, لجام, لغام, لگام
عنان کے جملے اور مرکبات
عنان اختیار, عنان اقتدار, عنان تاب, عنان تاز, عنان حکومت, عنان گیر
عنان english meaning
a rein; bridlebridlerein
شاعری
- رہے گستہ عنان نفس بھی پیری میں
خمیدہ ہو کے بشر پائے در رکاب رہا - نشاط بخش ہے ایسی ہوائے پٹیالہ
کہ ہم عنان گورنر ہے ہر سپاہی آج - عنان دل زد ستم چھٹ گئی ہے
تمامی عقل و ہوشم لٹ گئی ہے - رہبر کامل کے ہاتھوں میں عنان قوم ہو
روز افزوں مجمع دانشوران قوم ہو - آوارہ مثل گرد ہوں ہر رہگزار میِں
سونپی عنان صبر کف نے سوار میں