عنایت کے معنی

عنایت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عِنا + یَت }مہربانی، توجہ

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["مشغول ہونا","وہ چیز جو دی جائے"],

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع : عِنایَتِیں[عِنا + یَتیں (ی مجہول)]
  • جمع استثنائی : عِنایات[عِنا + یات]
  • جمع غیر ندائی : عِنایَتوں[عِنا + یَتوں (و مجہول)]
  • لڑکا

عنایت کے معنی

١ - مہربانی، توجہ، شفقت، التفات۔

"وہ ان کی عنایتوں سے ادب ہی سے کورے ہو گئے۔" (١٩٨٧ء، اک محشر خیال، ٥٢)

٢ - توجہ، مہربانی، لطف و کرم۔

"یہ نہ ہماری دولت کے بھوکے ہیں نہ عنایت کے محتاج۔" (١٩٣٦ء، راشد الخیری، نالۂ زار، ٤)

عنایت اللہ، عنایت الرحیم، عنایت الحق، عنایت الودود

عنایت کے مترادف

کرم, کریمی, کرامت, پرتاب, نوازش

التفات, تحفہ, توجہ, شفقت, عطیہ, عَنَی, عَنَیَ, لطف, مہربانی, نوازش, کرم, ہدیہ

عنایت کے جملے اور مرکبات

عنایت نامہ, عنایت فرما, عنایت ایزدی

عنایت english meaning

favourbounty; giftpresent; countenanceaidsupport((Plural) ?????? |inayat|) Favourattentionbountygiftgift , present , attention [A]kindnesspresentAnayat

شاعری

  • عشق میں آپ کے گزرے نہ ہماری تو مگر
    عوض جو رو جفا ہم پہ عنایت کیجئے
  • رکھتے ہیں چشمِ عنایت تجھ سے سب
    تجھ سوا کس سے کہیں احوال اب
  • روؤں ہوں شرم گنہ سے زار زار
    بے عنایت کچھ نہیں اسلوب کار
  • عنایت ہے قتیل اس کی فقط کچھ خاص لوگوں پر
    سخی وہ ہے تو پھر کیوں میرا دامن بھر نہیں دیتا
  • نہ کر آزاد اے صیّاد‘ پر اتنی عنایت کر
    قفس کے سامنے تصویر لٹکا دے گلستاں کی
  • آنسو دیئے پر آنکھ کو رونے کی خو نہ دی
    اے بادشاہِ غم، یہ عنایت عجیب تھی
  • اب یاد نہیں آتا مجھے کون ہوں کیا ہوں
    دنیا کی عنایت ہے کہ سب بھول گیا ہوں
  • عنایت کیا آسمانی مجھے
    بچن کی دیا درفشانی مجھے
  • عنایت کر مجھے آشوب گاہ حشر غم اک دل
    کہ جس کا ہر نفس ہم نغمہ ہوشور قیامت کا
  • بعد مدت کے یہ فرمائی ہے شفقت مجھ پر
    بیٹھو آنکھوں پہ تو ہو عین عنایت مجھ پر

محاورات

  • عنایت رکھنا
  • عنایت شاہی کسی کی میراث نہیں
  • عنایت کرنا
  • عنایت کی نظر کرنا
  • عنایت کی نظر ہونا

Related Words of "عنایت":