عنایت ایزدی کے معنی

عنایت ایزدی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عِنا + یَتے + اِی + زِدی }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عنایت| کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر فارسی زبان سے ماخوذ اسم |ایزد| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٣٣ء کو "خطبات اقبال" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )

عنایت ایزدی کے معنی

١ - اللہ کا کرم، اللہ کی مہربانی۔

"رہ نماؤں سے میرا مطلب وہ افراد ہیں جن کو عنایت ایزدی یا اپنے وسیع تجربات کی بدولت ایک طرف . جدید حوادث کی رفتار کا اندازہ . کر سکیں۔" (١٩٣٣ء، خطبات اقبال، ٥٦)