عہد میں کے معنی
عہد میں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عَہْد (فتحہ ع مجہول) + میں (ی مجہول) }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عہد| کے ساتھ |میں| بطور حرف ربط لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے "پلیٹس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دور میں","زمانے میں","وقت میں"]
اسم
متعلق فعل
عہد میں کے معنی
١ - زمانہ میں، دور میں، وقت میں۔ (نوراللغات؛ فرہنگ آصفیہ، پلیٹس)
شاعری
- غالب ہے تیرے عہد میں بیداد کی طرف
ہر خوں گرفتہ جائے ہے جلاد کی طرف - ایک ہے عہد میں اپنے وہ پراگندہ مزاج
اپنی آنکھوں میں نہ آیا کوئی ثانی اُس کی - نا ترے وقت میں ہو عیش و طرب کی تو فیر
نا ترے عہد میں ہو رنج و الم کی تقلیل - ہنر لیکر یہاں کس عہد میں پابند غم آئے
بڑھا بازار اٹھے گاہک تو سودا لے کے ہم آئے - اس عہد میں شاعر کے لیے قوت نہیں ہے
اس باغ میں طوطی کے لیے توت نہیں ہے - نہ شریعت نہ طریقت نہ محبت نہ حیا
جس پہ ہو چاہے وہ اس عہد میں تہمت رکھے - خجل ہیں دانتوں سے موتی لبوں سے لعل بدخش
تمھارے عہد میں کون آب وتاب رکھتاہے - اس شاہ کی سود دراں دنیا و دیں کوں رجھا
خوان خلیلی احساں اب عہد میں دکھایا - عہد میں تیرے ظلم کیا نہ ہوا
خیر گزری کہ تو خدا نہ ہوا - کون کر سکتا ہے سینہ کو صدف کے چاک اب
واسطے گوہر کے تیرے عہد میں اے درفشاں