عہد کا پورا کے معنی
عہد کا پورا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عَہْد (فتحہ مجہول ع) + کا + پُو + را }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عہد| کے بعد |کا| بطور حرف اضافت لگا کر سنسکرت کا لفظ |پورنہ| سے اُردو میں |پورا| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٣ء کو "مطلع العجائب (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
عہد کا پورا کے معنی
١ - وعدے کا پکا، قول و قرار پر قائم رہنے والا، اپنی بات پر قائم رہنے والا۔
"خلائق عہد کے پورے حفاظت میں معروف، امانت میں مشہور تھے۔" (١٨٧٣ء، مطلع العجائب (ترجمہ)،٧)