عہد گزشتہ کے معنی

عہد گزشتہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَہ (فتحہ مجہول ع) + دے + گُزَش + تَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عہد| بطور موصوف کے ساتھ فارسی مصدر |گزشتن| سے صیغہ حالیہ تمام |گزشتہ| تمام صفت لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اُردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے "١٩٨٨ء" کو "قومی زبان، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم ظرف زماں ( مذکر - واحد )

عہد گزشتہ کے معنی

١ - عہد رفتہ، گزرا ہوا زمانہ، پچھلا دور، موجودہ دور سے پہلے کا دور۔

"یقیناً لاشعور بھی تمام کا تمام انہی سے عبارت ہے کہ ان کا منبع و ماخذ یادوں میں، عہدگزشتہ کے تجربات میں اور شاید خود زندگی کے سلسلہ ہائے عمل میں ہوتا ہے۔" (١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، ستمبر، ٣٨)