عہد گل کے معنی
عہد گل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عَہ (فتحہ مجہول ع) + دے + گُل }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عہد| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر فارسی سے ماخوذ اسم |گل| لگانے سے مرکب بنا۔ اُردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩١١ء کو "بانگ درا" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم ظرف زماں ( مذکر - واحد )
عہد گل کے معنی
١ - پھولوں کا موسم، بہار کا زمانہ؛ (کنایتاً) ترقی و فروغ کا زمانہ، خوشی اور خوشحالی کا دن۔
عہد گل ختم ہوا ٹوٹ گیا ساز چمن اڑ گئے ڈالیوں سے زمزمہ پرداز چمن (١٩١١ء، بانگ درا، ١٨٦)