عہدۂ عالیہ کے معنی
عہدۂ عالیہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عُہ (ضمہ ع مجہول) + دَہ + اے + عا + لِیَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عہدہ| بطور موصوف کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم صفت |عالی| کے آخر پر |ہ| بطور لاحقہ تانیث لگانے سے |عالیہ| لگا کر مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٧٨ء کو "رسالہ جدید سائنس" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
عہدۂ عالیہ کے معنی
١ - اعلٰی و ارفع منصب، بلند مرتبہ، عظیم مرتبہ۔
"ان کی غیر معمولی تعلیمی خدمات اور علم و فضل کی بنا پر یونیورسٹی نے انہیں پروفیسر ایمریطس (Profesor Emeritas) کا عہدۂ عالیہ عطا گیا۔" (١٩٧٨ء، رسالہ جدید سائنس، اگست تا دسمبر، ٥٤)