عیب گوئی کے معنی

عیب گوئی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَیب (ی لین) + گو (و مجہول) + ئی }

تفصیلات

iعربی اور فارسی کا مرکب |عیب گو| کے ساتھ |ئی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٩٢ء کو "سفر نامہ روم و مصر و شام" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

عیب گوئی کے معنی

١ - عیب بیان کرنا، برائی ظاہر کرنا۔

"ایک انگلش شہزادی نے پندرہ سولہ برس قسطنطنیہ میں رہ کر . کتاب لکھی ہے . لیکن چونکہ وہ ترکوں کی عیب گوئی میں یورپ کی ہمزبان نہ تھی اس کو اسناد اور اعتماد کا درجہ نہ حاصل ہو سکا۔" (١٨٩٢ء، سفر نامۂ روم و مصر و شام، ٥)

عیب گوئی english meaning

["evil-speaking","aspersion","detraction","slander."]