عینک کے معنی

عینک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَے ( ی لین) + نَک }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(نشہ کی) شراب چڑھانا چڑھنا کے ساتھ","آنکھ کا چشمہ","وہ ایک یاد دو شیشے جو پڑھنے کے لئے آنکھ پر لگاتے ہیں بنانا۔ بننا بیچنا۔ توڑنا۔ ٹوٹنا۔ چڑھانا۔ چڑھنا۔ خریدنا۔ لگانا۔ لگنا وغیرہ کے ساتھ"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : عَینَکیں[عَے (ی لین) + نَکیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : عَینَکوں[عَے (ی لین) + نَکوں (و مجہول)]

عینک کے معنی

١ - آنکھوں پر لگایا جانے والا، چشمہ۔

"اس نے اپنی عینک درست کی اور رومال سے گردن کو پونچھا۔" (١٩٨٧ء، آخری آدمی، ٤٤)

عینک کے مترادف

چشمہ

چشمک, چشمہ, منظرہ

عینک english meaning

Glasses to assist the sightspectacles.

شاعری

  • عینک کڑی اُٹھائی گئی ہم کڑے رہے
    ایک ایک سخت بات پہ برسوں اڑے رہے
  • نہ کچھ یو نہیں عینک نظر چڑھ گئی
    بصارت کی بے طاقتی بڑھ گئی
  • مثل عینک مجھے غربت ہے وطن سے بہتر
    پائی آنکھوں پہ جگہ میں اگر گھر نہ ہوا
  • جیوں عینک لے میزاں دوہلی سوار
    رکھے ایک اس درپو سینچہ کے سار

محاورات

  • اس طرح نکلنا جیسے عینک میں سے نگاہ نکلتی ہے
  • اینٹ کی عینک لگاؤ
  • لالہ با اعتبار عینک

Related Words of "عینک":