غائب دماغ کے معنی

غائب دماغ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ غا + اِب + دَماغ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت |غائب| کے بعد عربی زبان کا اسم |دماغ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٤ء کو "پھر نظر میں پھول مہکے" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

غائب دماغ کے معنی

١ - جو کھویا کھویا رہتا ہو، بھلکڑ۔

"موٹی بھدی، لا اُبالی اور غائب دماغ، مگر جب تانپورہ لیکر بیٹھتی تو اپنا لوہا منوا کر ہی اٹھتی، راگ، راگنی گویوں کے مقابل ہو کر گاتی۔" (١٩٧٤ء، پھر نظر میں پھول مہکے، ١٤٣)