غائر نظری کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Ghaair-nazari meanings and details
غائر نظری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ غا + ئِر + نَظَری }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |غائب| کے بعد عربی اسم |نظر| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٧ء کو "فاران" تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
غائر نظری کے معنی
١ - باریک بینی، دقت نظری، بہت چھان پھٹک کے ساتھ۔
"غائر نظری سے تجزیہ کیا جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ مولانا کی فلسفیانہ بصیرت اسی صحافتی شعور کی دھوپ چھاؤں میں پروان چڑھی ہے۔" (١٩٨٧ء، فاران، کراچی، نومبر، ٥٩)