غار حرا کے معنی
غار حرا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ غا + رے + حِرا }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |غار| کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم علم |حرا| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٧ء کو "خیابانِ آفرینش" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
غار حرا کے معنی
١ - مکہ معظمہ سے شمال مشرق کی جانب تقریباً تین میل کے فاصلے پر کوہِ حرا میں واقع ایک غار جس میں رسول اللہ عبادت کے لیے جاتے تھے، اسی غار میں آپۖ پر نزولِ وحی کا آغاز ہوا۔
"ایک دن حسب معمول آپۖ غار حرا میں بیٹھے سوچ میں محو تھے۔" (١٩٢٤ء، محمدۖ کی سرکار میں ایک سکھ کا نذرانہ، ٣٤)