غیر طرحی مشاعرہ کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word ghair tarahi mushaira meanings and details

غیر طرحی مشاعرہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ غَیر (یائے لین) + طَرَحی + مُشا + عَرَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |غیر| لگانے کے بعد عربی اسم صفت |طرحی| لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم |مشاعرہ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٥ء کو "کشاف تنقیدی اصطلاحات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : غَیْر طَرَحی مُشاعَرے[غَیر (یائے لین) + طَرَحی + مُشا + عَرے]
  • جمع : غَیْر طَرَحی مُشاعَرے[غَیر (یائے لین) + طَرَحی + مُشا + عَرے]
  • جمع غیر ندائی : غَیْر طَرَحی مُشاعَروں[غَیر (یائے لین) + طَرَحی + مُشا + عَروں (واؤ مجہول)]

غیر طرحی مشاعرہ کے معنی

١ - وہ شعری مجلس جس میں شعرا پر یہ پابندی نہیں ہوتی کہ وہ کسی مخصوص زمین میں طبع آزمائی کریں یعنی مصرع طرح نہیں دیا جاتا بلکہ ہر شاعر کو آزادی ہوتی ہے کہ وہ اپنی جو غزل یا نظم چاہے سنائے۔

"مشاعرے کی تین صورتیں ہیں، طرحی مشاعرہ، غیر طرحی مشاعرہ اور مناظمہ۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٧٦)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!