غارت کے معنی

غارت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ غارَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے دخیل اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٨٨ء کو "ہدایات ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تاخت و تاراج","تاخت وتاراج","تباہ و برباد","ترت ومرت","لوٹ گھسوٹ","لُوٹ مار","لوٹ کھسوٹ","مال غنیمت","وہ حملہ جو دشمن کے ملک میں کیا جائے"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث )

غارت کے معنی

١ - تاخت و تاراج، |لوٹ مار| (استعارۃً) تباہی، بربادی۔

 چمن میں غارتِ گلچیں سے جانے کیا گزری قفس سے آج صبا بیقرار گزری ہے (١٩٥٢ء، دستِ صبا، ٤٧)

٢ - [ تصوف ] جذبہ الٰہی کو کہتے ہیں جو بے واسطہ سالک کے دل پر وارد ہوتا ہے اگرچہ اوامر اور اعمال اس پر جاری ہوں اور بعض تجلی جلالی اور فنا کامل کو کہتے ہیں۔ (مصاح العترف)

غارت کے مترادف

تباہی, سونا, لوٹ, تاراج, زیر و زبر

اکارت, برباد, بربادی, تارات, تاراجی, تالان, تباہ, تباہی, ترت, ترکتاز, تطاول, خرابی, ستیاناس, غنیمت, غَوَرَ, فریش, لاش, ناس, یغما

غارت کے جملے اور مرکبات

غارت زدہ, غارت کا مارا, غارت کن, غارت گاہ, غارت گری, غارت غول

غارت english meaning

(orig.) | A raidforay|; plunderpillagerapinehavocdevastationdestructionraidravageruinwaste

شاعری

  • خرابی کچھ نہ پوچھو ملکت دل کی عمارت کی
    غموں نے آج کل سنیو وہ آبادی سی غارت کی
  • نگاہ مست سے جب چشم نے اس کی اشارت کی
    حلاوت مئے کی اور بنیاد مے خانہ کی غارت کی
  • غارت دیں میں نگہ خصمی ایماں میں ادا
    تجھ کو کافر نہ کہے جو وہ مسلمان نہیں
  • ثبوت برق کی غارت گری کا کس سے ملے
    کہ آشیاں تھا جہاں‘ اب وہاں دھواں بھی نہیں
  • غارت گر چمن سے عقیدت تھی کس قدر
    شاخوں نے خود اُتار دیئے اپنے پیرہن
  • لٹ کے بھی خوش ہوں کہ اشکوں سے بھرا ہے دامن
    دیکھ غارت گِردل‘ یہ بھی خزانے میرے
  • مٹ گیا تیری بدولت میری خود داری کا رنگ
    اے زبانِ مُدّعا‘ تجھ کو خدا غارت کرے
  • غارت گری کے بعد بھی روشن تھیں بستیاں
    ہارے ہوئے تھے لوگ مگر حوصلے میں تھے!
  • کیا گھر بار غارت مار ڈالے بیٹے اور بھائی
    خرابی آل کی دیکھے محمد آج کیدھر ہے
  • گھر کردییے تھے کتنے ہی بدذات نے غارت
    آنکھوں سے ستمگر کی ٹپکتی تھی شرارت

محاورات

  • دست غارت دراز کرنا
  • دنیا سے غارت ہو یا نام اڑے
  • غارت کرنا
  • غارت ہونا
  • غارت ہونا (یا جانا)

Related Words of "غارت":