غذا کے معنی

غذا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ غِذا }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨١٢ء کو "گل عجائب" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کھانا","خوراک کھانا"]

غذء غِذا

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : غِذائیں[غِذا + ایں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : غِذاؤں[غِذا + اوں (و مجہول)]

غذا کے معنی

١ - کھانے کی چیز جس میں بدن کی پرورش ہوتی ہے، کھانا، طعام۔

"وہ شخص کھانے کو اس طرح جٹتا جیسے صدیوں کا بھوکا ہے اور سارے شہر کی غذا چاٹ جائے گا۔" (١٩٨٧ء، آخری آدمی، ٦٢)

غذا کے مترادف

خوراک, روزی, طعام, اناج, کھانا

اوہار, بھوجن, بھوگ, خورش, طعام, غَذَدَ, قُوت, ماکول, کھانا

غذا کے جملے اور مرکبات

غذائے ثقیل, غذائے لطیف

غذا english meaning

foodalimentnutrimentdietprovisionvictuals((Plural) اغذیہ agh|ziyah) Food(Plural)اغذیہ agh|ziyahFoodnourishmentnourishment , alimentprovisionsvictual

شاعری

  • کیا عیسیٰ نے مجکو نوش جاں کرخون دل اپنا
    مریض عشق کی بھتر غذا یہ آش ہے گویا
  • غم بہت کھلوانہ مجھ گریاں کو تو اے ہجر یار
    خوف بد ہضمی کا رکھتی ہے غذا برسات کی
  • ترک کی چرب غذا دین کو رونق بخشی
    کیا چراغ رہ اسلام جلا بے روغن
  • پوچھا جو ان نے کہ غذا کیا کہی
    ساتھ گلتھی کے کہا کھا دہی
  • ہضم کامل اس قدر معدے نے پہنچایا بہم
    جیدا لکیموس ہے جو حلق سے اتری غذا
  • کہاں سے لاؤں شب و روز کی غذا کے لیئے
    یہ قحط ہے کہ نہیں زہرِ غم دوا کے لیئے
  • جو رزق کا کیڑا ہے اسے کیوں نہ ملے رزق
    رزاق سے پاتا ہے غذا سنگ میں کیڑا
  • بھوکا ہوا تو نام کا حضرت کے دم بھرا
    وہ نعمتیں ملیں کہ ہوا سیر بے غذا
  • تھرآتے تھے کفار تزلزل میں زمیں تھی
    تھا زور تو یہ اور غذا نان جویں تھی
  • خاک تک ہو جو نہ بے برگ و نواکے گھر میں
    روح تحلیل ہو فاقوں سے غذا کے گھر میں

محاورات

  • بدن کو غذا نہ لگنا
  • دوا کی دوا غذا کی غذا
  • روز روز کی دوا بھی غذا ہوتی ہے
  • روز روز کی دوا بھی غذا ہوجاتی ہے
  • غذا (جزو بدن ہونا) لگنا

Related Words of "غذا":