غربت زدہ کے معنی
غربت زدہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ غُر + بَت + زَدَہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |غربت| کے ساتھ فارسی مصدر |زدن| سے صیغہ حالیہ تمام |زدہ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٨٤ء کو "دیوانِ درد" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : غُربَت زَدوں[غُر + بَت + زَدوں (و مجہول)]
غربت زدہ کے معنی
١ - وہ شخص جو مسافرت کی صعوبت برداشت کر چکا ہو، مسافر، پردیسی۔
میں وہ غربت زدہ ہوں میری غربت جب سے دیکھی ہے گلے مل مل کے رہزن روتے ہیں ایک ایک راہی سے (١٨٨٨ء، صنم خانۂ عشق، ٢٤٧)
٢ - مصیبت زدہ۔ (جامع اللغات، پلیٹس)
غربت زدہ english meaning
["Oppressed with misery or wretchedness","wretched","miserable"]