غزال حرم
{ غَزا + لے + حَرَم }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |غزال| کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم |حرم| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٨ء کو "غزال و غزال" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : غَزالانِ حَرَم[غَزا + لا + نے + حَرَم]
غزال حرم کے معنی
١ - مکہ معظمہ میں حدود حرم کے اندر رہنے والا ہرن جس کا شکار کرنا حرام ہے۔
اب آخرت ہی نذر غزالِ حرام کریں دنیا تو نذرِ دخترکِ برہمن ہوئی (١٩٦٨ء، غزال و غزال، ٢٦)