غزال ختن

{ غَزا + لے + خُتَن }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |غزال| کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر فارسی زبان سے ماخوذ اسم |ختن| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٧ء کو "شبنمستان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : غَزالانِ خُتَن[غَزا + لا + نے + خُتَن]

غزال ختن کے معنی

١ - ترکستان کے علاقہ ختن کا ہرن جس کی ناف سے مشک نکلتا ہے۔

 کرن سی تیر گئی جس طرف وہ آنکھ اٹھی نگاہ شوخِ غزال ختن کی آنچ نہ پوچھ (١٩٤٣ء، شبنمستان، ١٣٦)