غوطہ کے معنی
غوطہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ غَو (و لین) + طَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٤٧ء کو "دیوانِ قاسم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پانی میں ڈوبنا","پانی میں ڈوبنا یا ڈبونا","کپڑوں کو پانی میں دھونے کے لئے ڈالنا","ہاتھ پاؤں کو دھونے کے لئے ایک دفعہ پانی میں ڈالنا"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : غَوطے[غَو (و لین) + طے]
- جمع : غَوطے[غَو (و لین) + طے]
- جمع غیر ندائی : غَوطوں[غَو (و لین) + طوں (و مجہول)]
غوطہ کے معنی
"بسم اللہ کہہ کر کودا اور پہلے ہی غوطے میں باہر آیا۔" (١٩١٢ء، شہیدِ مغرب، ٦٦)
"آغا کچھ دیر چپ اور غوطہ میں رہا۔" (١٩٢٦ء، خلاؤں کا مارا، ١٢)
یہی غوطہ تھا اور یہی دھڑکا کہ گیا میرے ہاتھ سے لڑکا (١٩٣٦ء، جگ بیتی، ٤٧)
"دن کا بھر زیادہ حصہ آنکھیں بند کئے پڑے رہنے یا بخار کے غوطہ میں غافل ہو جانے میں گزرتا تھا۔" (١٩٥٢ء، جوش (سلطان حیدر)، ہوائی، ٥٧)
"طاقت آزمائی کے بعد دانوں پیچ شروع ہوئے اور اک دستی، دو دستی . غوطہ . قفلی ہوتے ہوتے شہزادے نے رخشاں کی کمر میں ہاتھ ڈال کر ایک ہی قوت میں سر سے بلند کیا۔" (١٩٤٣ء، دلی کی چند عجیب ہستیاں، ٥٨)
غوطہ english meaning
dippingdivingimmersion; a dipa divea plunge
شاعری
- لگیا غوطہ جو اس مہروش نے دریا میں
تو لوگ کہنے لگے آفتاب ڈوب گیا - عجب دریا کہ مرغابی بھی اوس میں غوطہ کرتی تھی
ذرا سی لہر اوس کی پاٹ چکی کا بہاتی تھی - نہیں موتی پروئے بال بال اعضاے دلبر میں
وہ ہے عالی گہر مارا ہے غوطہ آب گوہر میں - غوطہ دریائے سخن میں ہے لگانا بہتر
آگے تقدیر سے خر مہرہ ملے یا گوہر - سنپڑا تیا مجھ جیو کوں تجھ زلف کی زنجیر نے
ہور دل کے تئیں غوطہ دیا چاہ زنخدان شما
محاورات
- بحر آہن میں غوطہ لگانا
- پنڈا غوطہ کرڈالنا
- دریائے آہن میں غوطہ مارنا
- دیکھی بھالی کرتے ہی (کرسنی) لگی غوطہ دینے
- غوطہ دینا
- غوطہ مارنا
- غوطہ میں آنا
- غوطہ میں پڑا رہنا
- غوطہ میں ہونا
- غوطہ کھا گیا