غوطہ زن کے معنی
غوطہ زن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ غو (واؤ مجہول) + طَہ + زَن }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |غوطہ| کے بعد فارسی مصدر |زدن| کا صیغہ فعل امر |زن| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٧ء کو "ستہ شمسیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
غوطہ زن کے معنی
١ - غوطہ خور، غوطہ مارنے والا، پانی کے نیچے جا کر اوپر آنے والا۔
غوطہ زن حرف کبھی شعر نہ بننے پائے لفظ جو سطح پہ تھے، زینت اوراق ہوئے (١٩٨٠ء، لوح خاک، ٨٧)