غول در غول کے معنی

غول در غول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ غول (واؤ مجہول) + دَر + غول (واؤ مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |غول| کی تکرار کے درمیان فارسی زبان سے ماخوذ حرف جار |در| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨١ء کو "چلتا مسافر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

متعلق فعل

غول در غول کے معنی

١ - گروہ در گروہ، جھنڈ کے جھنڈ، جھلڑ کے جھلڑ، گروہ کے گروہ، پرے کے پرے۔

"پرندے آشیانوں کی طرف غول در غول اڑ رہے تھے۔" (١٩٨١ء، چلتا مسافر، ٢٢١)