فارسی کے معنی

فارسی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فار + سی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے دخیل اسم |فارس| کے آخر پر |ی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے بنا۔ جو اردو میں اپنا اصل مفہوم و ساخت کے ساتھ بطور صفت بھی استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٧٤١ء کو "دیوان شاکر ناجی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پسر بن پہلو بن سام بن نوح علیہ السلام کی زبان","پسر بن پہلو بن سام نوح علیہ السلام کی زبان","فارس کا رہنے والا","فارس کی زبان","وہ زبان جو ملک ایران میں بولی جاتی ہے"]

فارْس فارْسی

اسم

صفت نسبتی

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : فارْسِیوں[فار + سِیوں (واؤ مجہول)]

فارسی کے معنی

١ - ملکِ فارِس کے رہنے والے۔

 کیا جانیے کہ بولیں گے کیا واں کے فارسی جرات گئے جو شعر ترے اصفہان کو (١٨٠٩ء، کلیات جرات، ١١٤)

٢ - ایران کی زبان کا نام۔

"لفظ فارسی قدیم تر زمانے ہی سے ایرانی صوبوں میں بولی جانے والی بولیوں میں سے ایک کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔" (١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦٢٧:٣)

٣ - [ موسیقی ] وہ بیت یا شعر جسکو تال یا الاپ کے ساتھ ملا کر یا ترتیب دے کر گایا جائے۔

"جب امیر خسرو دہلوی نے ایرانی اور ہندوستانی موسیقی کے امتزاج سے نئی چیز پیدا کی اور اسکے لیے نئی اصطلاحات مثلاً . فارسی، غزل وغیرہ وضع کیں۔" (١٩٢٦ء، اورئینٹل کالج میگزین، مئی، ٣)

فارسی کے جملے اور مرکبات

فارسی خواں

فارسی english meaning

persian

شاعری

  • فارسی بولی آئینہ
    ترکی سوچی پائی نا
    ہندی بولتے آرسی آئے
    منہ دیکھ جو اسے بتائے
  • کسی کی ہجو کہی فارسی میں گہہ میں نے
    قصیدہ عربی میں کسی کی کی تمدیح
  • ہے قلم کا فارسی میں( خامہ) نام
    ہے غزل کا فارسی میں( چامہ) نام
  • پھر کل سے پھرے ہیں اس کے تیور
    کچھ کہہ گیا غیر فارسی میں
  • زباں ہے جس کے اشارت سے وہ پکاوے ہے
    جو گونگا ہے وہ کھڑا فارسی بگھارے ہے
  • یہ اردوئے معلیٰ فارسی پراب ہے چشمک زن
    بلاغت کا فصاحت کا تری اے شاد کیا کہنا
  • فارسی میں وہ دھواں دھار قصیدہ سنو اور
    ساتوں دوزخ کو جلا جو کرے بے باق آتش
  • ہندی چڑیا، فارسی (کنجشک) ہے
    مینگنی جس کو کہیں وہ پشک ہے
  • کھینچنے کی ہے(کشیدن) فارسی
    اور اگنے کی (دمیدن) فارسی
  • کہ فارسی کہتاہوں کہے مصحفی ہندی
    یعنی کہ مری طبع کا گھوڑا ہے دوباگا

محاورات

  • پڑھیں فارسی بیچیں تیل
  • پڑھیں فارسی بیچیں تیل‘ یہ دیکھو قدرت کے کھیل
  • پڑھے (پڑھیں) فارسی بیچیں تیل۔ یہ دیکھو قدرت کے کھیل
  • تولا بھر کی آرسی نانی بولے فارسی
  • فارسی بگھارنا
  • فارسی را ٹنگ توڑم تاکہ او لنگڑی شود
  • فارسی کی ٹانگ توڑنا

Related Words of "فارسی":