فالج زدہ کے معنی
فالج زدہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فا + لِج + زَدَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم فالج کے بعد فارسی |زدن| سے مشتق حالیہ تمام |زدہ| لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٧٧ء کو "عجائب المخلوقات" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
فالج زدہ کے معنی
١ - جسے فالج ہوا ہو، فالج کے مرض میں مبتلا، فالج کا مریض۔
"دو عملی حکومت کے فالج زدہ نظام میں اور رکاوٹیں پیدا کر رہی تھی۔" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٤٣)