فتح یابی کے معنی
فتح یابی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فتْح + یا + بی }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |فتح| کے بعد فارسی مصدر |یافتن| سے مشتق لاحقہ کیفیت |یابی| لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : فَتْح یابِیاں[فَتْح + یا + بِیاں]
- جمع غیر ندائی : فَتح یابِیوں[فَتْح + یا + بِیوں (و مجہول)]
فتح یابی کے معنی
١ - جیت، ظفریابی، کامیابی، غلبہ، نصرت۔
"نفرت کسی پائیدار جماعت یا فتح یابی کا اینٹ گارا نہیں بن سکتی۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٨٧٢)