فتنہ کے معنی

فتنہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فِت + نَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی اور ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جلانا","آسمان کی صفت","آفت کا پر کالہ","ایک پھول کا نام","ایک قسم کا عطر","ایک قسم کے عطر کا نام","گل فتنہ","نہایت شریر","ہڑ بونگ"]

فتن فِتْنَہ

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : فِتْنے[فِت + نے]
  • جمع : فِتنے[فِت + نے]
  • جمع غیر ندائی : فِتْنوں[فِت + نوں (و مجہول)]

فتنہ کے معنی

١ - آشوب، بلا، شر، سختی۔

"دولت فتنہ بن جاتی ہے" (١٩٨٥ء، طوبٰی، ٥٤٦)

٢ - جھگڑا، ہڑبونگ، فساد، ہنگامہ۔

"اسلام فساد اور فتنہ کو برداشت نہیں کر سکتا" (١٩٨٥ء، طوبٰی ١٠٨)

٣ - بغاوت، سرکشی، فتور۔

 حد سے جو بڑھ گیا تھا وہ فتنہ فرو کیا نیزے کو ایک وار میں حضرت نے دو کیا (١٩٢٧ء، شاد عظیم آبادی، مراثی، ٦٦:٢)

٤ - گمراہی، کفر

"لڑو ان سے یہاں تک کہ نہ رہے فتنہ، اور دین بالکل اللّٰہ کے لیے ہو" (١٨٩٨ء، سرسید احمد خان، تفسیر القرآن، ٢٩:٤)

٥ - مال و اولاد (نوراللغات)

"زندگی اور موت کے فتنے سے پناہ مانگتا ہوں." (١٩٠٦ء الحقوق و الفرائض، ٨٨:١)

٦ - عذاب و شر

"دھارا کا فتنہ گاؤں کے اندر پلتا رہا" (١٩٨٦ء، انصاف، ٢١)

٧ - فِسق و فجور۔

 بھر دی تھی چٹانوں میں بھی غنچوں کی سی نرمی اک فتنہ کونین کی نازک بدنی نے (١٩٣٣، سیف و سبُو، ٨٦)

٨ - دیوانگی

 کیا خبر آشوبِ محشر کی مگر دل لوٹ ہے اک نیا فتنہ ترے قد کے برابر دیکھ کر (١٩١٩ء، کلیاتِ رعب، ٧٩)

٩ - مراد: محبوب، معشوق

"کنٹروں میں عطرسہاگ، مہک پری، ایجاد نصیرالدین حیدر، ارگجہ محمدشاہی فتنے کی بُو چار سُو زعفران کا سا تختہ کھلا" (١٨٢٤ء، فسانہ عجائب، ٨٦)

١٠ - جاڑوں میں غسل کے بعد جلد پر ملنے کا ایک قسم کا روغنی مسالہ جو جلد کو نرم رکھے۔ (اصلاحات پیشہ وراں)

١١ - ایک عطر کا نام، عطرفتنہ۔

فتنہ کے مترادف

بگاڑ, پھلجھڑی, شرارت, خلل

اودھم, بغاوت, بگاڑ, بلوہ, جھگڑا, چالاک, چالاکی, خلل, سرکش, سرکشی, شرارت, شریر, شوخ, شورش, فَتَنَ, فتور, فساد, مفسد, ہنگامہ, ہڑبونگ

فتنہ کے جملے اور مرکبات

فتنہ ساماں, فتنہ سامانی, فتنہ انگیز, فتنہ انگیزی, فتنہ ؤ فساد, فتنۂ جہاں, فتنہ خیز, فتنہ زا, فتنہ قامت, فتنہ کی جڑ, فتنۂ محشر, فتنہ بازی, فتنہ پرداز, فتنہ پرور, فتنہ جو, فتنۂ ارتداد, فتنہ انداز, فتنہ زادہ, فتنہ گر, فتنہ گری

فتنہ english meaning

calamitymischief; seditionmutinyperfidy; sinevilpest; temptationseduction((Plural) فتن fi|tan) Mischief(pl فتن fi|tan)a kind of scentmischievousrevolttrialtribulationvery naughty person

شاعری

  • سمجھی نہ بادِ صبح کہ آکر اُٹھا دیا!
    اس فتنہ زمانہ کو ناحق جگا دیا!
  • آنکھوں سے تری ہم کو ہے چشم کہ اب ہووے
    جو فتنہ کہ دُنیا میں برپا نہ ہوا ہوگا
  • فتنہ اٹھے گا ورنہ نکل گھر سے تو شتاب
    بیٹھے ہیں آ کے طالبِ دیدار بے طرح
  • فتنہ سپہر کیا کیا برپا کیا کرے ہے
    سو خواب میں کبھو تو مجھ سے ملا کرے ہے
  • تم سے آشوب جہاں جاکے جہاں بیٹھیں گے
    فتنے اوٹھیں گے نہ اے فتنہ دوراں کیا کیا
  • فتنہ خو، آفت جاں،سنگدل ، آشوب جہاں، دشمن امن واماں
    سرور کج کلہاں ، خسرو اقلیم جفا، بانی مکرو دغا
  • فتنہ انگئزاور آفت شوخ
    بچی خیرن کی ہے قیامت شوخ
  • شہروں کے ہر فتنہ و شر سے میرا بسیرا اونچا ہے
    چھینٹوں سے اس پاپ نگر کے دامن اپنا بچاتا ہوں
  • ہر برق جو کوندی ہے گری ہے وہ تمہیں پر
    ہر فتنہ جب اٹھتا ہے تمہیں بنتے ہو آماج
  • کیا چلبلی سو دھن ہے توں ہر فن منے پر فن ہے توں
    ہور فتنہ دکھن ہے توں سر زور ہر یک باب میں

محاورات

  • اتنا سا فتنہ
  • دروغ مصلحت آمیز بہ از راستی فتنہ انگیز
  • فتنہ اٹھانا
  • فتنہ اٹھانا (یا برپا کرنا)
  • فتنہ بپا یا برپا ہونا
  • فتنہ بیدار ہونا
  • فتنہ خفتہ یا خوابیدہ جاگنا
  • نیا فتنہ اٹھانا
  • نیا فتنہ اٹھنا

Related Words of "فتنہ":