فقری کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word fiqri meanings and details

فقری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فَق + ری }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |فقرہ| سے |ہ| حذف کرکے اس کی جگہ |ی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے بنا جو اردو میں بطور صفت مستعمل ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٣٥ء کو "عروقیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

["فقر "," فَقَْرہ "," فَقْری"]

اسم

صفت نسبتی

فقری کے معنی

١ - ریڑھ کی ہڈی کا یا اس سے متعلق۔

"جہاں دونوں فَقْری (vertebral) شریانیں مل کر قاعدی (Bailar) شریان بناتی ہے۔" (١٩٣٥ء، عروقیات، ٤٦)

٢ - ریڑھ کی ہڈی رکھنے والا، ریڑھ دار۔

"اسکے بعد اس میکانیت کی پیچیدگی، نیز اسکی مؤثریت، فقری جانوروں اور پستانیوں میں بڑھتی ہے اور آدمی میں اس کا نشوونما اپنی انتہا کو پہنچ جاتا ہے۔" (١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ)، ٢٥)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!