فقیر کے معنی
فقیر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فَقِیْر }درویش، مفلس، نادار
تفصیلات
iثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل ہے اردو میں بطور اسم نکرہ مستعمل ہے۔ ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اصلی معنوں میں وہ شخص جس کے پاس ایک دن کا کھانا ہو","بختہ خوار","بندہ ناچیز","بھیک مانگنے والا","بے زر","بے مایہ","تہی دست","تہی مایہ","خدا پرست","مسکین جسکے پاس کچھ نہ ہو"],
فقر فَقِیْر
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم
اقسام اسم
- جمع : فُقَرا[فُقَرا]
- جمع غیر ندائی : فَقِیروں[فِقی + روں (و مجہول)]
- لڑکا
فقیر کے معنی
"کہا جاتا تھا کہ بھوکے کو روٹی کھلاؤ اور فقیر کو پیسہ دو"۔ (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ٢١٥)
جہاں میر، سفیر، وزیر بھی ہے اس بھیڑ میں ایک فقیر بھی ہے (١٩٧٨ء، دل وحشی، ابن انشاء، ٦٨)
فقیر باب کرم ہوں، غنی ہے دل میرا مجھے کسی کا بجز تیرے آسرا نہ ہوا (١٩٨٧ء، تذکرہ شعرائے بدایوں (انوار بدایونی)، ١٢٤:١)
"فقیر (مصنف) کو اس طرح یاد ہے"۔ (١٩٧٣ء، انفاس العارفین، ٣٨)
فقیر اک سہی قد کا جو ہم کو پایا ہوا سروِ آزاد چیلا ہمارا
فقیر کے مترادف
گدا
بھکاری, خاکسار, درویش, سائل, سپاسی, عاشق, غریب, فَقَرَ, قلاش, قلندر, گدا, گداگر, محتاج, مفلس, منگتا, نادار, ٹکڑگدا, کنگال
فقیر english meaning
a poor man; a beggar; a religious mendicant; a dervish; an ascetica devotee(PL فقرا fuqara|) Beggarcalendardervishfakirmendicantpauper poorpenniless indigentpenurious. [A~???]poor mansaintFaqeer
شاعری
- مت مل اہل دَول کے لڑکوں سے
میر جی ان سے مل فقیر ہوئے - دارا و سکندر سے وہ مردِ فقیر اَولیٰ
ہو جس کی فقیری میں بُوئے اسد اللٰہی - فلک کی بند گلی کے فقیر ہیں تارے!
کہ گھُوم پھر کے یہیں سے انہیں گزرنا ہے - اپنی کہو گزرتی ہے کس طرح اے امیر
ہم ہیں فقیر لوگ ہماری بھلی نہیں - پرداخت میری ہو نہ سکی اک امیر سے
عقدہ کھلا نہ دل کا دعائے فقیر سے - اللہ دے تو فقر کی دولت سے سلطنت
جتنے فقیر مجکو ملے بادشا ملے - بادہ نوشان مئے خم غدیر آپہنچے
تیرے ہاتھوں کی لکیروں کے فقیر آپہنچے - مرد فقیر حق حق کرتے ہیں بوریے پر
شیر اپنے نیستاں میں آتش ڈکارتے ہیں - فقیر راہ نشیں ہوں ہے دل غنی میرا
ہمیں منع نقیر و مزفت و حنتم - خاکستری لباس ہے سیلی گلے میں ہے
آزاد پر فقیر ہوئی ہائے فاختہ
محاورات
- (چکنایا) چکنیا فقیر مخمل کا لنگوٹ
- آئی موج فقیر کی دیا بھونپڑا جلا
- آپ سنے راگ سے فقیر سنے بھاگ سے
- افیم کھائے امیر یا کھائے فقیر
- افیم یا کھائے امیر یا کھائے فقیر
- اگر کوہ ٹلے تو ٹلے نہ ٹلے فقیر
- اللہ کرے سو ہو فقیر کہے سو ہو
- امیر کو جان پیاری فقیر کو ایک ایک دم بھاری
- امیر کو جان فقیر کو ایک دم بھاری
- امیری اور فقیری کی بو چالیس برس تک نہیں جاتی