فلاحی کام کے معنی

فلاحی کام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فَلا + حی + کام }

تفصیلات

iعربی سے مشتق صفت |فلاحی| کو فارسی سے ماخوذ اسم |کام| کے ساتھ ملانے سے مرکب ہوا جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٨٨ء کو "قومی زبان" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : فَلاحی کاموں[فَلا + حی + کا + موں (و مجہول)]

فلاحی کام کے معنی

١ - غریبوں اور معذوروں وغیرہ کی بھلائی اور بہبود کا کام۔

"معاشرتی اصلاح ہو یا فلاحی کام ہو رئیس بھائی ہر جگہ پیش پیش تھے۔" (١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، اکتوبر، ٣)