فلز کاری کے معنی
فلز کاری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فِلِز + کا + ری }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |فِلز| کے بعد فارسی مصدر کردن سے مشتق اسم کیفیت |کاری| لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٢٤ء کو "مسلمانوں کے فنون" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
فلز کاری کے معنی
١ - دھات پر نقش و نگار بنانے کا کام۔
"اس کی بہت سی شکلیں ایرانی فلز کاری کی یاد دلاتی ہیں۔" (١٩٢٤ء، مسلمانوں کے فنون، ١٢٨)