فلاطونیت کے معنی
فلاطونیت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فَلا + طُو + نِیَت }
تفصیلات
i(مشہور یونانی فلسفی) اَفلاطون کے متبادل اِملا |فلاطون| کے آخر پر |یت| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے بنا۔ جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٩ء کو "تاریخِ اخلاق یورپ" کے ترجمہ میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
فلاطونیت کے معنی
١ - افلاطون کا فلسفہ، حکمت و دانائی۔
"اسلامی تصوف پر اصل اثر تو تھا فلاطینوس کا جسکی فلاطونیت سے اقبال شروع میں متاثر ہوئے۔" (١٩٨٧ء، طواسین اقبال، ٤٥:١)