فلزی زر کے معنی
فلزی زر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فِلِز + زی + زَر }
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم جامد فِلِز کے آخر پر |ی| نسبتی لگانے سے بننے والے صفت |فِلِزّی| کو فارسی سے ماخوذ اسم |زر| کے ساتھ ملانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٣٧ء کو "اصول معاشیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
فلزی زر کے معنی
١ - ڈھلا ہوا منقش زر جو کسی تلک میں استعمال ہو، سکہ۔
"سونے کے بدل یا نائب یعنی کاغذی زر اور دیگر فلزی زر . جو مبادلے میں سونے کے مساوی قدر رکھتے ہیں۔" (١٩٣٧ء، اصول معاشیات (ترجمہ)، ١٤٧:١)