فلسفہ کے معنی

فلسفہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فَل + سَفَہ }

تفصیلات

iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ |فلاسفی| کا معرب ہے اردو میں عربی کے توسط سے داخل ہوا اور اور عربی رسم الخط ہی میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "احوالانبیا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک علم جس سے انسان میں سوچنے اور بحث کرنے کا مادہ بڑھتا ہے","حجت کا انداز","علمِ اسباب و نتائج","علم استدال","علم الفکر","علم الکلام","علمِ موجودات","فیلسوف سے جو یونانی فیلسوفوس کا مخرب ہے"]

Philosophy فَلْسَفَہ

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : فَلْسَفے[فَل + سَفے]
  • جمع : فَلْسَفے[فَل + سَفے]
  • جمع غیر ندائی : فَلْسَفوں[فَل + سَفوں (و مجہول)]

فلسفہ کے معنی

١ - وہ علم جو اشیاء کی ماہیت و حقیقت اور انکے وجود کے اسباب و علل پر بحث کرتا ہے، علم و حکمت۔

"نفسیات ہو یا تاریخ، عمرانیات ہو یا فلسفہ کوئی بھی مضمون مسئلے سلجھانا نہیں سمجھاتا ہے۔" (١٩٨٣ء، بے سمت مسافر، ٥)

٢ - حقیقت

 مری نگاہ میں یہ فلسفہ ہے سجدے کا کہ اتصال میں آجائیں ساجدو مسجُود (١٩٨٣ء، سرمایۂ تغزل، ٢١١)

٣ - نظریہ، طریقہ استدلال، حکمت و دانائی۔

"اقبال کی شخصیت میں ایمان عشق اور فلسفہ . ایک جان ہو گئے ہیں۔" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل، پاکستان، ١١٦)

فلسفہ کے مترادف

تدبر, تفکر, دانائی

استدلال, تدبّر, تفکّر, حکمت, دانائی, فلاسفی

فلسفہ کے جملے اور مرکبات

فلسفۂ جبر, فلسفہ طرازی, فلسفۂ اختیار, فلسفہ دان, فلسفہ دانی

فلسفہ english meaning

philosophy or wisdom

شاعری

  • گریے کا فلسفہ ہے عیاں اہل ہوش پر
    رونے جب مزہ ہے کہ آنکھیں ہوں جوش پر
  • چلا ہے فلسفہ لے کر ہمیں سوئے ظلمات
    بہت ہی تنگ ہیں اس اسپ بے لگام سے ہم
  • اک اُمی ایک تھوکر سے کرے سو فلسفی پیدا
    نہ بوجھا فلسفہ اس کو یہ اک ایسی بجھارت تھی
  • ناخن تدبیر سے میرے یہ عقدہ کھلا
    فسق ہے عین حیات صدق فقط فلسفہ
  • ذات میں ہوگا وہ اپنی کس قدر روشن دماغ
    جس نے ظلمت میں دکھایا روشنی کا فلسفہ

Related Words of "فلسفہ":