فلک بوس کے معنی

فلک بوس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فَلَک + بوس (و مجہول) }

تفصیلات

iعربی زبان سے دخیل اسم |فلک| کے بعد فارسی مصدر |بوسیدن| سے فعل امر |بوس| بطور لاحقہ فاعلی لانے سے مرکب توصیفی بنا۔ جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٥ء کو "بانگِ درا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

فلک بوس کے معنی

١ - آسمان کو چھونے والا، بہت بلند و بالا۔

"فلک بوس چوٹیاں معماروں کی فنی مہارت اور دانش کی غیر قانونی یادگار ثابت ہوں گی۔" (١٩٨٩ء، اردو نامہ، لاہور، جنوری، ١٣)