فوراً سے پہلے کے معنی
فوراً سے پہلے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فَو (و لین) + رَن + سے + پَہ (فتح مجہول) + لے }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ متعلق فعل |فوراً| کو سنسکرت سے ماخوذ حرف ربط |سے| کے ذریعے ہندی صفت پہلے کے ساتھ ملانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٥ء کو "پرِ پرواز" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
متعلق فعل
فوراً سے پہلے کے معنی
١ - بہت جلدی، جلد سے جلد، جلدی کے ساتھ۔
"چٹ ایک سیکنڈ کلاس ٹکٹ بھی فراہم کر لیا اور فوراً سے پہلے رفاقت اختیار کر لی۔" (١٩٤٥ء، پر پرواز، ١٦)