فولاد سازی کے معنی
فولاد سازی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فَو (و لین) + لاد + سا + زی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |فولاد| کے بعد اسی زبان میں |ساختن| مصدر سے مشتق صیغۂ امر |ساز| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے اور پھر اسکے بعد |ی| بطور لاحقہ کیفیت لانے سے مرکب ہوا۔ جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے١٩٨٤ء کو "جدید عالمی معاشی جغرافیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
فولاد سازی کے معنی
١ - فولاد بنانا، فولاد تیار کرنا۔
"بھارت میں فولاد سازی کے روشن امکانات ہیں۔" (١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ٣٦٢)