فوٹو گراف کے معنی

فوٹو گراف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فو (و مجہول) + ٹو (و مجہول) + گِراف }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے مرکبی شکل کے ساتھ اردو میں داخل ہوا جو فی الاصل دو انگریزی اسما |فوٹو| اور |گراف| کے بالترتیب ملنے سے متشکل ہوا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٦٩ء کو "مسافران لندن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["عکسی تصویر"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : فوٹو گِرافْس[فو (و مجہول) + ٹو (و مجہول) + گِرافْس]

فوٹو گراف کے معنی

١ - فوٹو، عکسی تصویر، عکس، تصویر۔

"ایکس ریز کا فائدہ یہ ہے کہ ایسے پارسل کا ایکس ریز فوٹو گراف لینے سے اس کے اندر کی اصل اشیاء کا علم بڑی حد تک ہو جاتا ہے۔" (١٩٧٠ء، جدید طبیعیات، ٢٧)

٢ - عکسی تصویر کھینچنے کا آلہ، کیمرہ۔

"فوٹو گرافی میں وہ حکمت نکالی کہ سبحان اللہ ایک روپیہ دیجئے دم کے دم میں تصویر لیجیے۔" (١٨٨٠ء، فسانۂ آزاد، ١٣٨:١)

فوٹو گراف english meaning

photograph

شاعری

  • ہر آنکھ کارخانہ ہے فوٹو گراف کا
    تصویر اترتی جاتی ہے دل کی کتاب میں

Related Words of "فوٹو گراف":